• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،5قومی 10صوبائی نشستوں پر آج فیصلہ کن انتخابی جنگ

سرگودھا(ملک محمد اصغر )ملک کے دیگر حصوں کی طرح شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بھی 25جولائی کو ہونے والے عام اِنتخابات کے لیے اِنتخابی سرگرمیاں پر امن طریقے سے اختتام پزیر۔ سیاسی جماعتوںسےو آزاد حیثیت میں اِنتخاب لڑنے والے اُمیدواراں ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے تمام تر حربے آزما چکے ۔ پیپلزپارٹی ‘ تحریک انصاف ‘ مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین بھی سرگودھا میں اپنے اِنتخابی جلسے مکمل کر چکے ہیں۔سرگودھا میں قومی اِسمبلی کی5اور صوبائی اِسمبلی کی 10نشستوں کے لیے آج اِنتخابی معرکہ ہو گا۔ سرگودھا کی سیاست میں نئے اُمیدواروں کیساتھ ساتھ پرانے سیاسی گھرانے اور اُمیدوار بھی اِنتخابی عمل کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ نواز لیگ اور تحریک اِنصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا تاہم پیپلزپارٹی ‘ متحدہ مجلس عمل اور آزاد اُمیدوار بھی انتخابی ریس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں جبکہ اِنتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بھی اِنتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے سیکورٹی فول پروف اُنتظامات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کیطرف سے ووٹرز سے یہی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ 25جولائی کو ضرور اِستعمال کریں کیونکہ ووٹ کے اِستعمال سے ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کیطرف گامزن ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین