گھوٹکی(اقبال صدیقی)گھوٹکی عام انتخابات کے حوالے سے ضلع گھوٹکی میں انتظامات مکمل پولنگ عملہ بیلٹ باکس سمیت دیگر سامان لے کر متعقلہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے، دو قومی اسمبلی اور چار صوبائی حلقوں پر سات لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق کا استعمال کرینگے۔ ضلع میں 592 پولنگ اسٹیشنز قائم 323پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ضلع گھوٹکی میں آج ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر کے پولنگ عملہ بمعہ بیلٹ باکس سمیت دیگر ضروری سامان کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں انہیں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر روانہ کر دیا گیاہے، ضلع گھوٹکی میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 706541 ہے، جو کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے اور ضلع گھوٹکی کے 2 قومی اور چار صوبائی حلقوں پر 592 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ 592 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 323 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار پاک فوج کے جوان 4000 پوليس اہلکار مقرر ہونگے، جس میں 5 ڈی ایس پیز ، 300 انسپکٹرز 350 سب انسپکٹرز 20ايس ايچ اوز سیکیورٹی کے فرائز سر انجام دیں گے ادہر 323 حساس پولنگ اسٹیشنز میں سے177 کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔