• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں نہ لکھا ہوتا تو ٹریڈ یونین پر پا بندی لگا دیتا، چیف جسٹس

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر آئین میں نہ لکھا ہوتا تو ٹریڈ یونین پر پا بندی لگا دیتا۔ ٹریڈ یونینز نے نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یونین کے نمائندوں کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آدھی بربادی یونین بازی نے کر دی۔چیف جسٹس نے یونین کے نمائندے کی از خود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی اور درخواست گزار کو این آئی آر سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ مزید برآں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اور دعا کیکہ اللہ کرے پاکستان کو سبز شاداب بن جائے.چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا. اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی ، جسٹس جواد حسن، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انوار الحق پنوں کے علاوہ عدالتی عملہ بھی موجود تھا.
تازہ ترین