راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کے لئے بڑی تعدادمیں گاڑیاں پکڑ لیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے مختلف پولیس سٹیشنوں کی حدودسے منگل کوبڑی تعدادمیں پرائیویٹ گاریوں کی پکڑدھکڑکی گئی بالخصوص پک اپ گاڑیوں بہت سے گاڑی مالکان نے جنگ سے رابطہ کرکے بتایاکہ ان کی گاڑیاں پولیس والے پکڑکرتھانے لے گئے ہیں اوران کاکہناہے کہ الیکشن کے بعدگاڑیاں واپس کردی جائیں گی ۔مالکان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کواس سلسلے میں کارروائی کرنی چاہئے۔