• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو رحیم یار خان سے پہلی شکایت موصول

 الیکشن کمیشن کو رحیم یار خان سے پہلی شکایت موصول

عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 179 رحیم یار خان سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ حکام پی ٹی آئی کی پرچی کے بغیر ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں نہیں جانے دے رہے۔

حلقہ این اے 179رحیم یارخان سے الیکشن کمیشن کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 23، 24، 189اور 190 سے موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ ایجنٹ نے الیکشن کمیشن کو بذریعہ ای میل شکایت بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے آج پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شکایات وصول کرنے کے لیے واٹس اپ نمبر جاری کیے ہیں جس میں پنجاب سے واٹس ایپ نمبر03336485668، 03335129886، 03135534969، 03003895149پرشکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔

سندھ سےواٹس ایپ نمبر 03425155151، 03472232107، 03008098654 پر شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔

خیبرپختون سےواٹس ایپ نمبر03345051512، 03155311468، 03219951377 پر شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔

بلوچستان سےواٹس ایپ نمبر03075777098، 03335349270 پرشکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین