• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام احمد بلور کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ملی

غلام احمد بلور کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ملی

اے این پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلورکوپریزائڈنگ آفیسر نے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی،وہ بغیر ووٹ ڈالے واپس گھر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق غلام احمد بلور پشاور میں اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے،پریزائڈنگ آفیسر نے بیلٹ پیپر دینے سے پہلے ان سے ان کا قومی شناختی کارڈ طلب کیا ۔جواب میں غلام احمد بلورنے کہا کہ مجھے یہاں سب جانتے ہیں لیکن میں اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ نہیں لایا ۔

پریذاڈئنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ آپ قابل احترام اور معروف شخصیت کے حامل ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے شناختی کارڈ دکھانے کی ہدایت دے رکھی ہے برائے مہربانی اصل شناختی کارڈ لے آئیں ،لیکن غلام احمد بلور ووٹ ڈالے بغیر پولنگ اسٹیشن سے واپس چلے گئے ۔

تازہ ترین