• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو: پی ٹی آئی 114، ن لیگ 64 نشستوں پر آگے

لائیو: پی ٹی آئی 111، ن لیگ 68 نشستوں پر آگے

الیکشن 2018 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 270 میں سے  تحریک انصاف 114 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، ن لیگ 64،پیپلز پارٹی 45، آزاد امیدوار 18 ،متحدہ مجلس عمل 8، اور ایم کیو ایم پاکستان 8 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔



این اے این اے 3 سوات 2سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار سے شکست کھا رہے ہیں۔

مذکورہ حلقے سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امید وار سلیم رحمٰن 68162 ووٹ لے کر آگے جبکہ میاں محمد شہباز شریف 22756 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے تحریک انصاف کے امیدوار نجیب ہارون 34 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے عامر چشتی 17 ہزار ووٹ لے کر دوسرےنمبرپرہیں۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 129 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عمران علی شاہ 13 ہزار 177 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے معاذ مقدم 7 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 71 گجرات کے تمام 359 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار الیاس چوہدری نے 89495 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے عابد رضا کوٹلا کو شکست دیدی، جو 81 ہزار 300 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 16 ایبٹ آباد کے تمام 332 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی خان جدون 91 ہزار 770 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں ،ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان 57 ہزار 995 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 17 ہری پور کے تمام 601 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب خان ایک لاکھ 66 ہزار 789 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 49 ہزار 292 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 156 ملتان پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی 93 ہزار 500ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74ہزار624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

این اے 213شہید بینظیر آباد ون کے 387پولنگ اسٹیشنز میں سے 55 پولنگ اسٹیشنز سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 20712 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

این اے213شہید بینظیر آباد ون سے جی ڈی اے کے سردار شیر محمد رند 6260 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 80 جامشوروکے 157پولنگ اسٹیشنز میں سے 95 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق یہاں سے پی پی پی کے مراد علی شاہ 27831 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایس یو پی کے جلال محمود 11204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

این اے 78ناروال پر ن لیگ کے احسن اقبال 14764 ووٹوں کے ساتھ پہلے اورپی ٹی آئی کے ابرار الحق 6434 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 54 سے تحریک انصاف کے اسد عمر 26ہزار 443ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے انجم عقیل خان 11ہزار 188ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

این اے 15 ایبٹ آباد پر ن لیگ کے مرتضٰی جاوید عباسی 14ہزار 855ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں اور مقابل پی ٹی آئی کے علی اصغر خان 12ہزار 500 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں ۔

این اے 244 کراچی پر پی ٹی آئی کے علی زیدی 280ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 116 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ،اس نشست پر ایم ایم اے زاہد سعید اور ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی بھی امیدوار ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 53 اسلام آباد میں تحریک انصاف کے عمران خان 202 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم اور ن لیگی امیدوار شاہد خاقان عباسی دوسرے نمبر پر ہیں۔

لائیو: الیکشن 2018 کے قومی اسمبلی کے نتائج

این اے 246 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے اور پی ٹی آئی کے عبدالشکور شاد 17 سو ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 62 راولپنڈی پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے مدمقابل ن لیگ کے دانیال چوہدری سے آگے ہیں۔

این اے 69 گجرات پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اپنے مدمقابل امیدوار چوہدری مبشیر حسین سے آگے ہیں۔

این اے 200 لاڑکانہ 1 پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 420 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ایم ایم اے کے راشد محمود سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 این اے 206 کے 2پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید 627 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے طاہر حسین شاہ 40ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لائیو: الیکشن 2018 کے قومی اسمبلی کے نتائج

این اے 208 سے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 4128 ووٹ کے ساتھ آگے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈے اے ) کے غوث علی شاہ 140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 35 بنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان درانی 8661ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5870ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124 لاہور 2 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق حمزہ شہباز 9545 ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں تو پی ٹی آئی کے نعمان قیصر 5221 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 115 جھنگ 2 کے موصولہ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ 71 1ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد احمد 150 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور ایم ایم اے مولانا فضل غفور 103 ووٹ کے تیسرے نمبر پر ہیں ۔

این اے 228 ٹنڈومحمود خان میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر 12288 ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ان کے مقابل جی ڈی اے کے میر علی نواز 5162 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لائیو: الیکشن 2018 کے قومی اسمبلی کے نتائج

این اے 272 لسبیلہ کم گوادر پر آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی 7537ووٹ کے سرفہرست ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال خان 6371 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 96 پر پی ٹی آئی کے امجد علی خان 55ہزار 925ووٹ لے کر آگے ہیں تو ن لیگ کے محمد حمیر حیات خان 11123ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 204گھوٹکی 1 کے 4پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے خالد احمد لوند 937ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عبدالحق الیاس 842 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لائیو: الیکشن 2018 کے قومی اسمبلی کے نتائج

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 196 جیک آباد کے 5پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ نتائج میں تحریک انصاف کےمحمد میاں سومرو 1309 ووٹ لے پہلے اور پیپلز پارٹی کے میر اعجاز جکھرانی 974ووٹ کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

این اے 188 لیہ 2 سے ن لیگ کے محمد ثقلین بخاری 4118 ووٹ لے کر پہلے اور پی ٹی آئی کےنیاز احمد 4075 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔


تازہ ترین