• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 80 : پی پی کے مراد علی شاہ اور ایس یو پی کے جلال محمود شاہ میں مقابلہ

سہون شریف (نامہ نگار) این اے 233 کے حلقہ انتخابی عمل جاری ہے پی ایس 80 پر پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدوار سید جلال محمود شاہ میں مقابلہ ہوگا۔ ضلع جامشورو میں بھی انتخابی عمل جاری ہے۔ پی ایس 80 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدوار سید جلال محمود شاہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ گزشتہ ملک بھر کی طرح پی ایس 80 سہون کے مختلف علاقوں میں پولنگ کا عمل جاری جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے ووٹر کی تعداد کم رہی۔ پی ایس 80 پر ٹوٹل 157 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جن میں 468 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاک آرمی کے جوان اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ سہون کے 24 حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں جگہ جگہ پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ایجنٹ کیمپ قائم کرکے ووٹرز کی بھرپور رہنمائی کی جارہی ہے۔ دونوں گروپوں نے اپنے اپنے ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے اور ووٹرز کے لیے پینے کے پانی کےعلاوہ کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
تازہ ترین