• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ (خ ن)مشرقی بائی پاس خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں چیف سیکرٹری بلو چستان ڈاکٹر نذیراختر ،آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم ،آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظورسرور،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ کے علاوہ آفیسران اور بڑ ی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔ شہید ہونے والوں کے جنازے قومی پرچم میں لپیٹے گئے شہداء کو پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی ۔اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہاکہ پولیس دہشت گردی کے خلاف صف اول میں ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ہمت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تازہ ترین