• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موسم گرم اور خشک رہا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ میں بدھ کو موسم گرم اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ،بارکھان34، دالبندین45 ،گوادر34، قلات35، خضدار36، لسبیلہ38، نوکنڈی47،سبی41،تربت42،اور ژوب میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ آج سے اتوار کے دوران ژوب،قلات اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ،ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔جمعرات کوبالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھبارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ روز خضدار میں 8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین