• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات شفاف تھے،فوج ،الیکشن کمیشن کا کام قابل تعریف ،شجاعت، پرویز الٰہی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنماوسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نےکہاہے کہ انتخابات صاف اور شفاف تھے، پاک فوج اور الیکشن کمیشن کو الیکشن کا ماحول پرامن بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کوئی شکایت نہیں ملی،بڑی تعداد میں ووٹرز نکلے،نتائج کیا ہونگے اللہ ہی بہتر جانتا ہے، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف اندر ہوں یا باہر انتخابات میں محب وطن قوتوں کو آگے آناچاہئے،ہم نے صاف شفاف پولنگ دیکھی ہے، نتائج کیاہوں گے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ملک و قوم کے مسائل محب وطن قوتیں ہی حل کرسکتی ہیں۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ووٹرز بڑی تعداد میں نکلے ہیں، ہمارے حلقہ میں ووٹرز لسٹوں کا مسئلہ سامنے آیاہے، الیکشن پہلی دفعہ شفاف ہواکسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، پاک فوج کے علاوہ پولیس نے بھی الیکشن کا ماحول پرامن بنانے کیلئے بڑا کام کیا،بہتر انتظامات کے باعث 38 سال میں پہلی دفعہ ووٹرز نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔

تازہ ترین