ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن کے4سٹیشنوں کی حدود میں بنائے گئے پولنگ سٹیشنوں پر ریلوے پولیس کے 50 کمانڈوز نے ڈیوٹی انجام دی، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی خان، بہاولنگر، بھکر اور خانیوال سٹیشنوں کی حدود میں پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جہاں ریلوے پولیس کے 50 کمانڈوز نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔