• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 32 شہید

کوئٹہ، پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 32 شہید

کوئٹہ(نمائندگان جنگ،خبر ایجنسیاں) کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں اور 10سالہ بچی سمیت 32افراد شہید جبکہ70زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکے میں 6گاڑیوں اور ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا ،انسانی اعضاء دور دورتک بکھر گئے، ہر طرف چیخ و پکار تھی لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے اور مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا، واقعے کے سول اور بی ایم سی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے مزید ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے اسٹاف کو طلب کر لیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق تعمیر نو کمپلیکس کے سامنے ہونے والے خود کش حملے میں 6سے10کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مشرقی بائی پاس پرتعمیر نو اسکول کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا اور منظور شہید تھانے کے ایس ایچ او ملک حمید ، سب انسپکٹر ریاض و دیگر عملہ اپنے فرائض ادا کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں پولنگ اسٹیشن کے قریب کھڑی پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد ریاض اور3 پولیس اہلکاروں سمیت 30 افراد شہید ہوگئے۔

تازہ ترین