• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اعظم کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کومبارکباد،کوئٹہ دہشتگردی واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے الیکشن 2018 کے کامیابی سے انعقاد پر قوم کومبارکباددی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے عام انتخا بات کے کا میاب انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پا کستان ،مسلح افواج ،قانون نا فذ کرنے والے اداروں ، انتخابی عملہ ، میڈیا اور تمام متعلقہ اداروں یا افراد کے کردارکو سرا ہا۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔
تازہ ترین