ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کپتان کا جیتا حوصلہ افزاء ہے جس پر وہ کپتان عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں جس طریقے سے پارٹی کا ویژن اور ایجنڈا قوم کے سامنے رکھادعا ہے کہ جسے رات گزر رہی ہے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ فوج کی موجودگی میں پرامن الیکشن ہوئے ، پولیس نے بھی اہم کردار ادا کیا ،کپتان کی جیت متوقع ہے۔میانوالی کے عوام نے جیسے انہیں 2013ء میں پلکوں پر بٹھایا اسی طرح انہوں نے 2018ء میں انہیں ریکارڈ کامیابی دی۔وہ گزشتہ روز این اے 156 میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مثبت رزلٹ دیا جس کے پوزیشن مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی موجودگی میں پرامن الیکشن ہوئے جبکہ پولیس نے بھی صبح سے شام تک الیکشن پرامن کرانے میں اپنا اچھا کردار ادا کیا۔