چوہدری نثارنے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10سےکامیابی حاصل کر لی ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ نےقومی و صوبائی اسمبلی کے دو ،دو حلقوں سے انتخاب لڑا تاہم قومی کی دونوں اور ایک صوبائی حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔
بالآخر چوہدری نثار علی خان کو جیت کی نوید مل گئی انہوں نے راولپنڈی کے چار حلقوں سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 59 ، 63 اورپنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے شکست کا سامنا رہاتاہم وہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 10 سے کامیاب ہو گئے ۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حلقہ پی پی 10سے چوہدری نثار نے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار نصیر الحسنین نے 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کئے۔