گھارو( نامہ نگار) ضلع ٹھٹھہ کی ایک قومی اور 3 صوبائی نشستوں پر پیپلزپارٹی کا کلین سوئپ پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کے سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کی ایک قومی نشست پر پیپلزپارٹی کی شمس النساء میمن امیدوار تھیں اور انکے مدمقابل پی ٹی آئِی کے ارسلان بروہی امیدوار تھے جس میں سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کی شمس النساء میمن 152691 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی کے ارسلان بروہی 18900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح پی ایس 77 پر پی پی کے سید ریاض شاہ شیرازی 50909 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے ارسلان بروہی 5128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پی ایس 78 گھوڑاباری سے پی پی پی کے حاجی علی حسن زرداری 48835 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مدمقابل پی ٹی آئی کی زیب النساء نیازی 4348 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہیں اسی طرح پی ایس 79 میرپورساکرو میں پی پی کے جام اویس گہرام جوکھیو 48869 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے مٹھا خان بلوچ 4500 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔