• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج کیخلاف میدان میں نکلنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج کیخلاف میدان میں نکلنے کا اعلان

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج کیخلاف میدان میں نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے جس کے تحت پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے۔ان کا کہناتھاکہ ہم کسی ایک حلقے کی بات نہیں کررہے بلکہ پورے ملک میں جھرلوپھیرا گیا ہے‘خودآرام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے‘دوسری جماعتوں سے ملکر پاکستان قومی اتحاد( پی این اے)طرز کی پر جدوجہد کریں گے‘مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کے عام انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ،عام انتخابات کے تمام نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ان کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ نتائج بناکر دیئے جارہے ہیں ، ہم تحریک چلائیں گے ،یسے مسلط نتا ئج قبول نہیں کریں گے، عمران خان کی حلقے کھولنے کی پیشکش مسترد کرتے ہیں ‘ پورے ملک کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، شہباز شریف کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کرینگے ‘ انہوں نے انتخابی نتائج کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے پارٹی تنظیموں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے، جے یو آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق پشاور میں بعد از نماز جمعہ مدنی مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

تازہ ترین