• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 38 ،علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو آؤٹ کردیا

پروآ( نمائندہ جنگ) ریٹر ننگ آفیسرز نے ڈیر ہ اسماعیل خان کے قو می و صو با ئی حلقو ں کے عا م انتخا بات 2018ء کے غیر حتمی نتائج کا اعلان تحر یر ی طور پر کر دیا ہے ،ریٹر ننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عارف شا ہ کے مطابق حلقہ این اے 38 میں ووٹرو ں کی کل تعداد 391557ہے، 214653 ووٹ پول ہوئے،گنتی سے خارج ووٹو ں کی تعداد 8294 ہے پول کئے گئے درست ووٹو ں کی تعداد 206359 ہے، ووٹو ں کی شر ح 54.82 رہی کامیا ب ہو نے والے امیدوار تحر یک انصاف کے علی امین خان گنڈا پور نے 80236 ووٹ لیکر متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو اسمبلی سے آؤٹ کردیا، انہوں نے 45457 ، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے 20429 ووٹ حاصل کئے، آزاد امیدوار وقار احمد خان نے 18788 جبکہ آزاد امیدوار مخدوم محمد علی رضا ء نے 15070 ووٹ حاصل کئے ، این اے 39 میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل کی تعداد 312 ہے ایک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ انکے پاس ابھی تک نہیں پہنچا تھا تا ہم 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطا بق کامیا ب ہونیوالے امیدوار تحر یک انصاف کے شیخ محمد یعقو ب نے 79150 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسر ے نمبر آنے والے متحدہ مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمان نے 51920 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنے والے پیپلز پارٹی کے نورنگ خا ن نے دس ہزار ووٹ حاصل کئے، پی کے95 میں ووٹروں کی کل تعداد 165492 ہے ، 103272 پول ہوئے،ووٹو ں کی شر ح فیصد 62.40ہے ایم ایم اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احتشا م جاوید اکبر نے 44228 ووٹ حاصل کئے، دو سرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار مخدو م مرید کاظم شا ہ نے 39199 ووٹ حاصل کئے اس طرح احتشام جاوید اکبر اس حلقہ سے کامیاب قرار پا ئے، پی کے 96 پر پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی نے 18377 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان علیزئی نے 16662 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنے والے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عبدالحلیم خان قصور یہ نے 10398 ووٹ حاصل کئے ، پی کے 97 کے ریٹر نگ آفیسر سو ل جج سید اسرار علی شا ہ کے جاری کر دہ غیر حتمی نتائج کے مطا بق جیتنے والے تحریک انصاف کے علی امین گنڈہ پور نے 31084 حاصل کئے جبکہ دو سرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قیو م نواز حسام نے 14623 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنیوالے متحدہ مجلس عمل کے ملک مشتاق احمد ڈار نے 12062 ووٹ حاصل کئے آزاد امیدوار جاوید عمران عرف سہیل راجپوت نے 8365 ووٹ لیکر چو تھے نمبر پر رہے،حلقہ PK-98 پر جیتنے والے امیدوار متحدہ مجلس عمل کے مولانا لطف الرحمان نے 19808 ووٹ حاصل کئے دو سرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار فخر اللہ میانخیل نے 18842 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر آنے والے آزاد امیدوار مفتی محمد فضل الرحما ن نے 12658 ووٹ حاصل کئے جبکہ چو تھے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار خالد سلیم استرا نہ نے 12604 ووٹ حاصل کئے حلقہ pk99 میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ گنڈہ پور خود کش حملے میں شہید ہو گئے تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حلقہ میں الیکشن ملتو ی کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین