• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، گدھے کو 'زیبرا بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش

مصر، گدھے کو 'زیبرا بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز فاش ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہوگئے۔


وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جبکہ چڑیا گھر میں موجود 'زیبرا کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کی تھوتھنی (منہ) سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، جبکہ اس 'زیبرا کا منہ سرمئی رنگ کا ہے۔

بس پھر کیا تھا، انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔

مصر، گدھے کو 'زیبرا بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد سلطان کا اس بات پر اصرار تھا، 'یہ جانور بلاشبہ زیبرا ہی ہے۔

انہوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ انہوں نے گدھے پر کالے رنگ سے مصوری کرکے اسے زیبرا جیسی شکل دی۔

دوسری جانب سرحان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور زیبرے اور گدھے کی تصاویر بھی شیئر کرکے دونوں کے درمیان فرق واضح کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس کو کیا کہیں ’زونکیز‘ یا ’دیبراز‘ جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھانی چاہیے تھی۔

تازہ ترین