پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے جیوز نیوز کو بتایا کہ اگر ن لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکام رہی تو سعد رفیق کو قائد حزب اختلاف بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمےداری دئیے جانے کا امکان ہے۔