• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال: ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ساہیوال: ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ساہیوال میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ 4زخمی ہویے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کا واقعہ ساہیوال کے گاؤں محمد پور میں پیش آیا، انتخابی رنجش اس تصادم کا سبب بنی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تصادم میں جاں بحق ہونے والا پی ٹی آئی کارکن ہے جس کا نام مظہر ہے جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتول پی ٹی آئی کارکن مظہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ملزم ہارون سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین