الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے سو فی صد نتائج جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منعقد ہونے والے عام انتخابات 2018ء کے قومی وصوبائی اسمبلی کےتمام 841حلقوں کے سو فی صد نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں115نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرہے، مسلم لیگ نون64نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی 43نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی تعداد 13، متحدہ مجلس عمل کی 12 اور متحدہ قومی موومنٹ کی 6نشستیں ہیں۔