ساؤتھ پورٹ میں ڈانس کلاس کے دوران قتل ہونے والی بیبی کنگ اور ایلسی ڈاٹ اسٹینکومب کے والدین نے واقعے کے المناک لمحات کو یاد کیا۔
ایلسی کی والدہ، جینی اسٹینکومب کے مطابق ان کی بیٹی خوشی خوشی ڈانس کلاس گئی، مگر چند گھنٹوں بعد انہیں ایک ماں کی کال موصول ہوئی: ’’کسی نے بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا ہے، فوراً پہنچو!‘‘
بیبی کنگ کی والدہ نے بتایا کہ وہ خریداری کر رہی تھیں جب ان کے شوہر کا فون آیا: ’’مجھے یقین نہیں آ رہا، کسی نے ڈانس کلاس میں چاقو لے جا کر حملہ کر دیا ہے۔‘‘
یہ واقعہ پورے علاقے کے لیے صدمے کا باعث بنا اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔