مری کے حلقے این اے 57 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر مختلف شہروں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ن لیگی رہنما نے آج پی ٹی آئی کے راجہ اشفاق سرور کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرائی تھی ۔
شاہدخاقان عباسی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردی ہیںاور پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کو برقرار رکھا ہے ۔
این اے 106 فیصل آباد پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ،اس حلقے میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کامیاب ہوئے تھے ۔
این اے 108فیصل آباد میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے خلاف ہارنے والے عابد شیر علی کی درخواست پر دوبارہ گنتی جاری ہے ۔