ملتان ......ملتان میں پیدا ہونیوالی دھڑ جڑی بچیوں کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ چلڈرن کمپلیکس اسپتال میں داخل کرادیا گیا ، بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وہ غربت کی وجہ سے بچیوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر پارہا۔
14 جنوری کو ملتان کے ایک نجی اسپتال میں جڑواں بچیاں پیدا ہوئیں، جن کا دل ، جگر اور چھوٹی بڑی آنت جڑی ہوئی تھی ۔
ملتان چلڈرن کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق بچیوں کے آپریشن کی غرض سے کی جانیوالی تمام رپورٹس کے مشاہدے کے بعد ڈاکٹرز کے پینل کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان بچیوں کا علاج ممکن نہیں ۔
دھڑ جڑی بچیوں عائشہ اور علیزہ کو ڈاکٹر نے صحت مند قرار دیکر ان کے والدین کے ساتھ گھر بھیج دیا تھا، گزشتہ رات اچانک ایک بچی کی طبیعت خراب ہوگئی ،جس کے بعد بچیوں کو دوبارہ چلڈرن کمپلیکس میں داخل کرلیا گیاہے۔