کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان نمائندوں نے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ایم پی اے اختر حسین لانگو،مبین خان، عبدالخالق ہزارہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مبارک باد دی اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان جنرل سیکرٹری نعیم رمضان دہوار نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی دور کرنے اور ٹریفک کے مسائل کو خصوصی طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے اس موقع پر صوبائی کنوینر علی نور صراف، صوبائی صدر محمد حسین صراف، فنانس سیکرٹری شیر احمد یوسفزئی صراف، آفس سیکرٹری عمران یوسفزئی، اسرار خان، واحد علی صراف، استاد نصرت صراف اور سلمان عبداللہ صراف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔