• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن (اے پی پی) جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں گروپ سی میں کھیلے گئے ایک میچ میں جرمنی کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین ویمن کو 3-1گولز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اسی گروپ میں ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ ویمن کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1گول سے برابر رہا، گروپ ڈی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان میچ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا، میچ ڈرا کھیلنے کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم نے 5 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، بیلجیئم نے جاپان کو 6-3گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔
تازہ ترین