لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انتخابی نتائج اور ملک کی سیاسی صورتحال کے جائزے کیلئے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز ہواجس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امراء، سیکرٹری جنرل ، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز اورارکان مجلس عاملہ شریک ہوئے۔