• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، قومی ہاکی ٹیم کا اعلان،کھلاڑیوں کا شرکت سے انکار

ایشین گیمز، قومی ہاکی ٹیم کا اعلان،کھلاڑیوں کا شرکت سے انکار

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوںنے ایشین گیمز میں شرکت سے انکارکردیاہے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف پرہر کھلاڑی کا ڈیلی الاؤنس8 لاکھ روپے واجب الادا ہے۔

ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ جب تک ڈیلی الاؤنس نہیں ملےگا شرکت نہیں کریں گے، ہم بغاوت نہیں کررہے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

عمران بٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیاتاہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ ہالینڈ میں لگا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں جبکہ چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کراچی کے اصلاح الدین اینڈ ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے جاری تربیتی کیمپ کے اختتام پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا ۔

ا یشینز گیمز کی اعلان کردہ ٹیم میں رضوان سینئر کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عماد شکیل نائب کپتان، عمران بٹ، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر، فیصل قادر ، راشد محمود، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، توثیق ارشد، اعجاز احمد، ابوبکر محمود، عتیق ارشد، علی شان، دلبر اور جنید منظور شامل ہیں۔

تازہ ترین