اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صبح نو ٹوئن سٹیزجشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 3 اگست سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ٹینس کورٹس میں کھیلا جائے گا۔ سات روزہ ٹینس ٹورنامنٹ میں اسلا م آباد ، راولپنڈی اورگردونواح کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مہوش چشتی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جڑواں شہروں کے ٹینس کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے سکتے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز ، جونئیرز انڈر 18 ، انڈر14 اور انڈر10 شامل ہیں ۔