• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامائی سازش کے تحت جی ڈی اے امید واروں کی کا میا بی کو شکست میں تبد یل کیا گیا ،غوث علی شاہ

خیرپور(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور این اے 208کے جی ڈی اے کے امیدوار سید غو ث علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں ڈرامائی سازش کے تحت جی ڈی اے کے امیدواروں کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ میرے حلقے کے نتائج میں بھی ہیرا پھیری کر کے مجھے ہرایا گیا وہ غوث ہاؤس خیرپو رمیں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔سید غوث علی شاہ نے کہاکہ الیکشن سےتین روز قبل میرے گھر پر حملہ کیا گیا گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گھر کے سامنے کھڑی ہوئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا بعد ازاں الیکشن کے روز 6بجے کے بعد میرے ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی اور میرے نتائج ڈرامائی طو رپر تبدیل کر کے مجھے ہرایا گیا۔ سید غوث علی شاہ نے کہاکہ انہوں نے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں جی ڈی اے کی قیادت نے جو لائحہ عمل تیار کیا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے جو فیصلہ کیا وہ اس پر عمل درآمد کر یں گے۔ سید غوث علی شاہ نے کہاکہ وہ الیکشن 2018ء کو الیکشن نہیں سلیکشن سمجھتے ہیں اس طرح کی سلیکشن پر ان کو بہت بڑا افسوس ہوا سید غو ث علی شاہ نے کہاکہ وہ الیکشن 2018ء کو صاف و شفاف الیکشن نہیں مانتے اس لیے الیکشن دوبارہ کرایا جائے۔
تازہ ترین