اسلام آباد ......وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ دسویں جائزے کے مذاکرات میں حصہ لینے کے دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔
وزارت خزانہ کی ٹیم سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں پہلے ہی دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، آج سے وزیر خزانہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔
مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی گیارہویں قسط جاری کر نے کی سفارش کی جائے گی۔