کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بروری روڈ پر اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق بروری روڈ کا رہائشی عبدالباسط پیر کی صبح گھر سے پیدل بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے بی ایم سی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔