• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت آج سماعت ہوگی، جج بشیر کیس نہ سنیں، درخواست دائر

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اورجسٹس گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ڈویڑنل بینچ سماعت کریگا۔ ادھر نواز شریف نے پیر کو اپنے وکیل سعد ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میرے مزید دو ریفرنسز کی سماعت نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے وکلا کو31 جولائی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیب کی قانونی ٹیم کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔جسٹس عامرفاروق اورجسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بینچ آج سماعت کریگا۔ سماعت کے موقع پر نواز شریف، مریم نوازاور محمد صفدرکی سزامعطلی اورضمانت پررہائی کی درخواست پر بحث ہو گی۔ واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ 16جولائی کو چیلنج کیا تھا۔ نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے امجد پرویز نے اپیل دائر کی، اس موقع پر پرویز رشید اور بیرسٹر ظفراللہ بھی ہائیکورٹ میں موجود تھے۔ ادھرنواز شریف نے پیر کو اپنے وکیل سعد ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میرے مزید دو ریفرنسز کی سماعت نہ کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن 31 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی ہوئی ہے۔ متفرق درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا ہے کہ ریفرنسز کی منتقلی کیلئے درخواست جج محمد بشیر کے پاس موجود ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے آئین سب کیلئے مساوی ہے۔
تازہ ترین