• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ چوک میں ٹریفک روانی کیلئے مری روڈ پر دو یوٹرن بنانے کی تجویز

راولپنڈی (ساجدچوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) مری روڈ پر لیاقت باغ چوک کے مقام پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایک مرتبہ پھر اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول اور سینٹ میری سکول کے پاس یو ٹرن بنانے اور لیاقت باغ چوک بند کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے حکام کی تجویز پر آر ڈی اے کے میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ان دونوں یو ٹرن کا اسٹیمیٹ تیار کرنے کیلئے لکھ کر بھجوا دیا ہے ، اگر اس پر عملدرآمد ہو جاتا ہے تو ان دونوں مقامات سے میٹرو ٹریک کے نیچے لگے پودوں کو اکھیڑ دیا جائے گا، اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کو بھی آر ڈی اے سے اطلاع کر دی ہے ، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ان دونوں مقامات پر یوٹرن بنائے گئے تھے مگر جلد ہی یہاں پر ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے یوٹرن کو بند کر دیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق آر ڈی اے ٹریفک انجینئرنگ حکام نے اسٹیمیٹ بنانے کیلئے متعلقہ شعبے کو لکھ کر تو بھجوا دیا ہے مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں پر یوٹرن کی وجہ سے راجہ بازار کی طرف سے آنے والی وہ ٹریفک جو مریڑ چوک یا ٹیپو روڈ کی طرف جائے گی وہ سینٹ میری سکول یو ٹرن مریڑ چوک کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو چوک کر دیگی ، اسی طرح اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے بھی یو ٹرن سے بجائے مسائل ہونے کے ٹریفک کے مزید یہاں مسائل پیدا ہونگے ، پہلے بھی یہاں پر یوٹرن بنانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین