• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سفرکے دوران چکر سے بچانے والا چشمہ ایجاد

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ سفر کے دوران ان کو متلی ہوتی ہے یا چکر آتے ہیں ۔اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین نے اس پریشانی کا حل بھی نکال لیا ہے ۔ماہرین نے ایک ایسا چشمہ ایجاد کیا ہے جو آپ کے اس مسئلے کو 10 سے 12 منٹ میں حل کر سکتا ہے ۔دوران سفر ہماری نظر کسی ساکت چیز پر ہوتی ہے تو اس سے موشن سکنیس کا احساس ہوتا ہے اور سر چکرانے لگتا ہے ۔ایسا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ کان کے اندر ہمیں متوازن رکھنے والانظام حر کت کو محسوس کرتا ہے جب کہ ہماری نگاہیں ساکت چیز پر مرکوز ہوتی ہے ۔اس سے دماغ میں ایک الجھ پیداہوتی ہےاوربیک وقت ساکت رہنے کے سگنل خارج ہوتے ہیں ،جس سے موشن سکنیس ہوتی ہے ۔یہ عینک فر انس کی کار بنانے والی کمپنی سیٹروئن نے تیا ر کیا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی خاص عینک صرف چند منٹ میں موشن سکنیس کی کیفیت دور کر سکتی ہے ۔عینک میں سامنے اور دائیں بائیں جانب شیشے لگائے گئے ہیں جن میں نیلا مائع بھرا گیا ہے جو آنکھ میں فرنٹل ایکسس اور سیگیٹل ایکسِس کے درمیان ایک عمودی خط کھینچتا ہے اور آنکھوں اور کان سے بھیجے جانے والے سگنلز کے ٹکراؤ کو ختم کرکے دماغ کو پرسکون بناتا ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 13 ہزار روپے رکھی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین