• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی سیاست کا انحصار ایم کیو ایم پر ہے،خورشید شاہ

پی ٹی آئی کی سیاست کا انحصار ایم کیو ایم پر ہے،خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم ایم پر ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور دیگر وزیر اعظم سمیت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ9 ا 10 تاریخ تک حلف ہو جائے گا اس سے پہلے ہم معاملات حل کر لیں گے۔

ادھر خورشید شاہ کی ٹیم کی نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز کا اطلاق ایک جیسا ہونا چاہیے۔

تازہ ترین