• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی رپورٹ پیش کی جائے ،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔ سرکاری فلاحی کاموں میں کمیونٹی کو شامل کیا جائے تو لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا، غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کا سروے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ ریونیو معاملات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پراسیس میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور پیش رفت بارے رپورٹ 13اگست تک پیش کی جائے، کھیوٹ، ریونیو اور پارٹیشن معاملات کو فوری حل کیا جائے۔ مقدمات میں پیروی کو یقینی اور رجسٹری کرانے والوں کے موبائل نمبرز لے کر فیڈ بیک سے شہریوں کے ریلیف کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹام فروشوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور اسٹام کے ریٹس واضح کر کے اوورچارجنگ کو روکا جائے۔ کام نہ کرنے والے اسٹام فروشوں کو فارغ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی فلاحی کاموں میں کمیونٹی کو شامل کیا جائے تو ہمارے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی ورکنگ بھی بہتر ہوگی۔ شہریوں کے ایکٹو رول کے لئے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہئے۔ اجلاس میں افسران نے متعلقہ اضلاع کی رپورٹس بھی پیش کیں۔
تازہ ترین