• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والی متعدد ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس

کوئٹہ (خ ن)محکمہ ماحولیات کے آفیسران اور انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ اور گردونواح میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائوسنگ سکیم /سو سائٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔کارروائی کے دوران ان تمام ہا ئوسنگ اسکیموں اور سوسائیٹیز جو ماحولیاتی معیار اورقوانین کے بر خلاف قائم کی گئی ہیں کو نو ٹسز جاری کئے گئے اورہدایات دی گئیں کہ ماحولیاتی قوانین اورمعیارپر پورانہ ا ترنے والی ا سکیمز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ جس میں بھاری جرمانے کے علاوہ عدالتی کاروائی اور اسکیمز کی بندش شامل ہے ایسی تمام ہا وسنگ سکیمز غیر قانونی تصور ہو نگی جو محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین