اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے برے وقت کے دوست اورسینئر سیاستدان ہیں مگر وزارت نہیں مانگیں گے،چیف جسٹس پاکستان، چیف الیکشن کمشنراورآرمی چیف کی وجہ سے ملک میں ایسے شفاف الیکشن ہوئے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 پرمیرا ایک مخالف امیدوار نااہل ہوگیا تھا جب کہ دیگر امیدواروں کی اکثریت میرے حق میں دستبردار ہوچکی تھی۔