• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سات اگست تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سات اگست تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ واصف حسین دوسری بار پیش ہوئے، واصف حسین کا تعلق کیبنٹ ڈویژن سے ہے۔ استغاثہ کے گواہ واصف حسین نے 11 نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیئے جبکہ اپائنٹ منٹس سے متعلق تمام آرڈرز بھی احتساب عدالت میں جمع کروا دیئے گئے۔ گواہ واصف حسین احتساب عدالت میں پہلی بار 23 اگست2017 کو پیش ہوئے تھے۔ سماعت کے دوران گواہ اشتیاق احمد کا بیان بھی قلمبند کیا گیافاضل عدالت نے ملزم سعید احمد کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے اختتا م پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی مزید سما عت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین