• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی عدم فراہمی پر مئیراور ڈپٹی مئیر اسلام آباد مستعفی ہو جائیں،اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نو منتخب رکن قومی اسمبلی این اے 54 اسد عمر نے اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی پر مئیراور ڈپٹی مئیر اسلام آباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک بیان میں اسد عمر نے اسلام آباد خصوصاً آئی ٹین کے شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی پر اسلام آباد انتظامیہ کے روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کس مرض کی دعا ہیں کہ شہری پانی جیسی ضروری نعمت سے کیلئےگزشتہ تین روز سے بلک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موسم کی شدت کے باعث عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔میئر اور ڈپٹی میئر اسلام آباد عوام کو پانی نہیں دے سکتے تو منصب سے الگ کیوں نہیں ہو جاتے۔ اسد عمرنے مطالبہ کیاہے کہ آئی ٹین کو پانی کی فراہمی بلاتاخیر بحال کی جائے۔
تازہ ترین