اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد میں شدید آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد موسمیات خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت جڑواں شہروں میں آندھی کی رفتار76کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رہی ، سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 20 اسلام آباد 18اور شمس آباد میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز دادو میں درجہ حرارت 44ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔