بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین ہی نہیں بلکہ جانور بھی محفوظ نہیں اور زیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔
بھارتی معاشرے میں جنسی ہوس اپنے عروج پر پہنچ گئی اور اس کا شکار اب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی ہونے لگے ہیں، بھارتی ریاست ہریانہ میں حاملہ بکری اجتماعی زیادتی کا شکار ہو کر مر گئی۔
اس واقعہ پر بھارتی اداکار جان ابراہم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسے ذہنی بیمار لوگ موجود ہیں جن کے لیے صرف پھانسی ہی واحد سزا ہے اس کے علاوہ ان پر کوئی دوسری سزا کام نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسے غیر انسانی او ر غیر فطری واقعے پر بطور بھارتی شہری انتہائی افسوس اور گہرا صدمہ ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ اس حد تک بھی گر سکتے ہیں۔
اس سے قبل اس واقعے کے خلاف بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے بھی شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے 29 جولائی کو ٹویٹ کیا تھا کہ ’’ اس مردوں کے غلبہ والے معاشرے میں ابھی تک خواتین اور بچےخوف کے سائے میںجی رہے ہیں، ہماری ترقی اور تعلیم میں ضرور کمی رہ گئی ہے، اس کالی گہری سرنگ کے آخر میں اجالا کہاں ہے؟‘‘
واضح رہے کہ ہریانہ کے نواحی ضلع میں اصلو نامی شخص کی حاملہ بکری کو 8 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بکری کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے بکری کے مالک کی مدعیت میں دفعہ 429 اور 377 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔