• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ برسوں کے دوران بالی ووڈ میں خواتین سے متعلق فلمیں کثرت سے بننے لگی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ایسی فلمیں باکس آفس پر اچھا کاروبار بھی کرتی ہیں۔ ان کامیابیوں کے بعدبالی ووڈ کی ہیروئنزکو بھی اب اچھا خاصا معاوضہ ملنے لگا ہے اور کئی ہیروئنز تو اپنی مرضی کا معاوضہ حاصل کررہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنز ان دنوں ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کررہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدِ مقابل اداکاری کرکے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دور حاضر میں دپیکا پڈوکون وہ واحد اداکارہ ہیں، جنہوں نے فلم ’پدماوتی‘ میں اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔رپورٹس کے مطابق، دپیکا پڈوکون ایک فلم کے 14 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ دپیکا اب تک مجموعی طور پر 20 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں اور گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ’ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

کرینہ کپور خان

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی ایک سینئر اداکارہ ہیں، جنھوں نے 18سال سےمداحوں کو اداکاری اور اداؤں سے اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔چمیلی، جب وی میٹ، اومکارہ، کا اینڈ کی اور حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ویر دی ویڈنگ میں اداکاری سے کرینہ کپور خان نے خود کوایک بہترین اداکارہ کے طور پر ثابت کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کرینہ کپور خان ایک فلم کا 11کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

کنگنا رناؤت

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

بالی ووڈ میں ’کوئین‘کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناؤت اداکاری کے ساتھ ساتھ تنازعات کی زد میں رہنے کی وجہ سےبھی خبروں میں انِ رہتی ہیں ۔ غیرفلمی بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے کے باوجود، کنگنا نے خود کو ٹاپ لیگ میں شامل کرالیا ہے ۔کنگنا رناؤت ایک فلم میں کام کرنے کے 10کروڑ روپے لیتی ہیں۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا شمار انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اگر درمیان میں ریلیز ہونے والی دو ناکام فلموں ’فتور‘ اور ’بار بار دیکھو‘ کو نکال دیا جائے تو کترینہ کا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ ان دنوں وہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی زبردست کامیابی کو انجوائے کرنے کے علاوہ دیگر دو خان ہیروز، شاہ رُخ خان اور عامر خان کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ ایک فلم کا معاوضہ 10کروڑ روپے لیتی ہیں۔

انوشکا شرما

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

گزشتہ برس بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بھی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انوشکا شرما ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 9سے 10 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

نہایت کم عمری میں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی معاوضہ لینے میں کسی سے کم نہیں۔ عالیہ کا شمار نئی نسل کی بہترین اور انتہائی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے لے کر آخری فلم ’راضی‘ تک، عالیہ نے ہر فلم کے میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے فلم بینوں کو حیران کیا ہے۔عالیہ کی آنے والی فلم ’کلنک‘ ہے۔ وہ ایک فلم کے لیے 8کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

سونم کپور

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

سونم کپور کا حالیہ ٹریک ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ خواتین پر بننے والی فلم ’نیرجا‘ کی کامیابی کے بعد ریلیز ہونے والی سونم کی ہر فلم نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں ’پیڈمین‘ اور ’ویر دی ویڈنگ‘ شامل ہیں۔ سونم کی حالیہ ریلیز’سنجو‘ کا باکس آفس کاروبار تو 300کروڑ سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔سونم کپور ایک فلم کا معاوضہ 7کروڑ روپے لیتی ہیں۔

وِدیا بالن

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

وِدیا بالن نے بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے شاندار مقام بنایا ہے۔ وہ پرفارمنس سے بھرپور کرداروں کے لیے فلمسازوں کی اولین پسند ہوتی ہیں۔ اپنی پہلی فلم ’پرینیتا‘ سے لے کر آخری ریلیز ہونے والی فلم ’تہماری سلو‘تک، ودیا نے ہر فلم میں اپنی زبردست کارکردگی کے ذریعے فلم بینوں اور ناقدین، دونوں سے داد سمیٹی ہے۔ ودیا بالن ایک فلم کے لیے ساڑھے 6کروڑ سے 7کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

شردھا کپور

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں

ہرچند کہ 2017ء شردھا کپور کے لیے زیادہ اچھا سال ثابت نہ ہوسکا، تاہم شردھا کو امید ہے کہ اپنی آنے والی کئی اہم فلموں جیسے ساہو، اسٹری، بتی گل میٹر چالواور نوابزادے کے ذریعے وہ پھر سے ٹاپ فائیو میں شامل ہوجائے گی۔شردھا ایک فلم کے لیے تقریباً 6کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

تازہ ترین