راولپنڈی (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا، جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کوپہنچا، عدالت کے فیصلے کے بعدسب لوگ احتیاط برتیں گے، نواز شریف نے جن لوگوں کو رکھا ان میں کوئی قابلیت نہیں ، یہ سزا کو بھی اعزاز سمجھتے ہیں ۔ توہین عدالت کیس میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی حضوری کرنے والا ٹولہ انجام کو پہنچا،ان لوگوں کو وزارتیں گالیاں دینے پر ملیں ، عدالت کے فیصلے کے بعد سب لوگ احتیاط برتیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جن لوگوں کو رکھا ان میں کوئی بات نہیں ، ان لوگوں کی کوئی قابلیت نہیں ہے، یہ سزا کو بھی اعزاز سمجھیں ،جس میں جتنا ظرف ہو اتنی بات کرتا ہے۔