کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے جمعرات کی شب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلو چستا ن ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے سردار اختر مینگل کو اے پی سی فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی ،مرکز کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔