مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب حیران رہ گئیں۔
مریم اونگرزیب پارٹی رہنما مصدق ملک کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل جارہی تھیں کہ اس موقع پر صحافی کی جانب سے انہیں طلال چوہدری کی نا اہلی کی خبر دی گئی جس پر وہ ہکا بکا رہ گئیں اور انتہائی حیرانی سے دوہرایا سزا سنا دی گئی ۔