اسلام آباد.....اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ ڈکٹیٹر لگاتے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جمہوری حکومت نے یہ ایکٹ لگایا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے جب یہ ایکٹ لگایا تھا تو انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے پاکستان کی رکنیت منسوخ کردی تھی ۔
اب بھی خدشہ ہے کہ آئی ایل او پاکستان کی رکنیت نہ منسوخ کردے۔ خورشید شا ہ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ اور شیلنگ کی مذمت کرتاہوں ، آج جمہوری حکومت نے پی آئی اے کے ورکروں پر تشدد کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے ۔
پیپلزپارٹی پی آئی اے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے ، ملکر جنگ لڑینگے، خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پرماہانہ 70سے 72ارب روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، چوہدری نثار کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بات کرونگا، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آج تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات ہوگی۔